راولپنڈی(ٹی این ایس) پاک فوج کے دستے لاہور،ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کیلئے روانہ ۔۔وجہ کیا بنی ؟۔۔خبرپڑھیں

 
0
99

ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے۔

عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہالپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئے۔