ن لیگ کو حکومت بھی نہیں لینے دوں گا، جو سرکار بنی پی پی کے بغیر چل نہیں سکے گی: آصف زرداری

 
0
298

لاہوراپریل 27(ٹی این ایس)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ انہوں نے جس طرح ن لیگ کو سینیٹ نہیں لینے دیا اسی اگلی حکومت بھی نہیں لینے دیں گے اور جو بھی حکومت بنے گی وہ پیپلز پارٹی کے بغیر چل نہیں سکے گی۔سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں عثمان ملک، عاصم بھٹی اور رانا عرفان احمد خاں شامل تھے۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا 2013 میں ان کے ہاتھ باندھ کر الیکشن میں اتارا گیا تھا جبکہ ن لیگ کو دھاندلی کی کھلی اجازت تھی مگر اب ایسی صورتحال نہیں ہے مسلم لیگ (ن) کو اب آٹے دال کا بھاؤ پتا لگ جائے گا۔سابق صدر نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکے گی اوراگر کوئی حکومت بنی بھی تو چل نہیں سکے گی، جس طرح (ن) لیگ کو سینیٹ نہیں لینے دیا اسی طرح ن لیگ کو حکومت نہیں بنانے دیں گے۔ ن لیگ نے 5 برس میں کسانوں اور سرکاری ملازمین کو کچھ نہیں دیا، الیکشن میں کسان اور غریب سرکاری ملازمین ن لیگ سے انتقام لیں گے۔