چین میں اسکول کے باہر چاقو بردار شخص کے حملے سے سات طالب علم ہلاک

 
0
414

بیجنگ اپریل 28(ٹی این ایس)شمالی چین میں اسکول کے باہر چاقو بردار شخص کے حملے میں 7 طلبہ ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں چینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چاقو بردار شخص نے صوبہ شانزی کے سیکنڈری اسکول کے قریب طلبہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے۔حملے کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر میں کئی طلبہ کو زمین پر پڑے ہوئے دیکھا گیا، جن کے اطراف میں حیرانی میں ڈوبے لوگ کھڑے تھے۔مقامی حکومت کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ میزی کنٹری نمبر تھری کے سیکنڈری اسکول کے باہر مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے طلبہ کی درست عمر کی معلومات نہیں دی گئی، تاہم رپورٹس کے مطابق وہ مڈل اسکول کے بچے تھے جن کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔واضح رہے کہ چین میں چاقو سے حملے کے واقعات کبھی کبھار ہی پیش آتے ہیں۔11 فروری کو بیجنگ کے مصروف شاپنگ ضلع میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔