لگام دینے کے لیے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ضروری ہے،جرمنی

 
0
354

برلن اپریل 28(ٹی این ایس)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہاہے کہ جرمنی ایران کے جوہری معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کو ضروری سمجھتا ہے تاکہ اس سے ایران کی دھمکیوں پر لگام ڈالا جاسکے جسے وہ شام پر جغرافیائی اور سیاسی اثر و رسوخ ڈالنے کے لیے استعمال کرتا ہے، جو بھروسہ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بدتر ہو چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اْن کی حکومت امریکہ کے ساتھ قریبی بات چیت جاری رکھے گی ایسے میں جب صدرٹرمپ 2015 کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے متعلق فیصلے پر پہنچنے والے ہیں، جسے چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ طے کیا تھا۔