ا ٹلی ، مہاجرین اور تارکین معاشی طور پر مضبوط ہونا شروع ہوگئے

 
0
523

روم مئی 4(ٹی این ایس)اٹلی میں مہاجرین اور تارکین معاشی طور پر مضبوط ہونا شروع ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی میں چھوٹے کاروبار کے مالک تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد اب اطالوی بینکوں کی صارف بن رہی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق اس درجہ بندی میں پہلے نمبر پر چینی تارکین وطن ہیں۔ چینی مہاجرین کے علاوہ بنگلادیش اور سینی گال سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن بھی اطالوی بینکوں میں اپنے کھاتے کھلوا رہے ہیں۔ ملکی معاشیات میں مہاجرین کی شمولیت پر اٹلی کے سرکاری نگراں ادارے کی چھٹی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیکنگ اکاؤنٹ کے حامل تارکین وطن افراد کی تعداد 2010ء میں74ہزار تھی،جو بڑھتے ہوئے 2016ء میں ایک لاکھ50 ہزار ہو گئی ۔ 2015 ء اور 2016 ء کے درمیان تعداد میں یہ اضافہ21فیصد رہا۔ رپورٹ کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ تارکین وطن کے ایسے کھاتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو عرصہ 5 سال سے زائد مدت سے کھلے ہوئے ہیں۔