افغان صوبے ننگر ہار میں مسجد میں بم دھماکہ، امام سمیت 8 افراد شہید

 
0
648

کابل دسمبر 8(ٹی این ایس): افغانستان میں موجود ایک مسجد میں بم دھماکہ کیا گیا ۔ افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکہ افغان صوبے ننگر ہار میں موجود ایک مسجد میں کیا گیا۔ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران کیا گیا ۔ افغان میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے میں مسجد کے امام سمیت 8 افراد شہید ہوئے۔ دھماکے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔