اورنج منصوبہ کیخلاف عدالت جاکر پی ٹی آئی نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ‘ خواجہ سعد رفیق

 
0
321

لاہور دسمبر 8(ٹی این ایس) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ کے خلاف عدالت جاکر تحریک انصاف نے عوام دشمنی کاایک اور مظاہرہ کیا ، ہیلی کاپٹروں ،جہازوں اور قیمتی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو عوام کی تکلیف کا کو خیال نہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کے خلاف عدالت جاکر پی ٹی آئی نے عوام دشمنی کاایک اور مظاہرہ کیا ،اورنج لائن منصوبہ کی تاخیر سے پیدا ہونے والی عوامی اذیت اور لاگت میں اضافے کاذمہ دار کون ہے ؟۔مسلم لیگ (ن) حکومت کو ناکام بنانے کی خواہش رکھنے والے بغض اور حسد میں پاکستان کو ناکام بنانے پرتلے ہیں ، فیصلہ بروقت آ جاتا تو قیمتی آٹھ ماہ ضائع نہ ہوتے۔