سابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد خالد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

 
0
449

اسلام آباد  دسمبر 8(ٹی این ایس) سابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد خالد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خالد خان خٹک کو آئی جی کے عہدے سے سیاسی بنیاد پر ہٹایا گیا، آئی جی اسلام آباد کو تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران وزیر داخلہ کی بات نہ ماننے کی سزا دی گئی، دھرنے کے دوران خالد خان خٹک نے ہائیکورٹ کے احکامات کو وزیر داخلہ کے حکم پر ترجیح دی ۔گزشتہ روز جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری نے سابق آئی جی اسلام خالد خٹک کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے کہ کے خالد خٹک کے تبادلے اور سلطان اعظم تیموری کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، درخواست اعجاز احمد نامی شہری نے دائر کی، درخواست میں وزیر داخلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خالد خان خٹک کو آئی جی کے عہدے سے سیاسی بنیاد پر ہٹایا گیا، آئی جی اسلام آباد کو تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران وزیر داخلہ کی بات نہ ماننے کی سزا دی گئی جبکہ دھرنے کے دوران خالد خان خٹک نے ہائیکورٹ کے احکامات کو وزیر داخلہ کے حکم پر ترجیح دی۔