آرمینیا میں نئے وزیراعظم کا انتخاب منگل کو ہوگا،اپوزیشن کی احتجاج کی دھمکی

 
0
283

پریوان اپریل 28(ٹی این ایس) آرمینیا میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب سے کچھ روز قبل بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے قائم مقام وزیر اعظم کارن کاراپیتیان نے اپوزیشن رہنما نکول پاسچنجان کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سبب اپوزیشن نے نئے احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دی ہے۔ اگر منگل کے روز آرمینیا کی پارلیمان میں ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب میں ناکامی ہوتی ہے تو پاسچنیان اپنے حماتیوں کو متحرک کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت مخالفین تیرہ اپریل سے ملک میں بد عنوانی اور غربت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں