برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے تیسے بچے کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا

 
0
354

لندن اپریل 28(ٹی این ایس) برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے تیسے بچے کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں 23 اپریل کو لندن کے سینٹ میری اسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ کے مطابق ننھے شہزادے کو پرنس لوئس آف کیمبرج کا خطاب دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ننھے شہزادے کے نام میں شامل لوئس، اس کے بڑے بھائی جارج کا درمیانی نام ہے۔ آرتھر، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے والد کنگ جارج ششم کا درمیانی نام ہے جبکہ چارلس بچے کے دادا کا نام ہے۔