جنوبی وزیرستان ٗنامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ٗحملہ آور فرار 

 
0
561

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں 
جنوبی وزیر ستان اپریل 28(ٹی این ایس)تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ٗ واقعہ کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔