وزیر اعلیٰ سندھ ایف بی آ رپر برہم ٗ ادارے پر اختیارات کا اغلط استعمال کا الزام 

 
0
537

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجے ہیں ٗوزیر اعلیٰ کو بریفنگ 
کراچی اپریل 28(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی جانب سے مختلف صوبائی محکموں کے اکاؤنٹس کلوز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کیلئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے ٗاگر اس نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی بھی کٹوتی کی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔