شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

 
0
808

واشنگٹن اپریل 28(ٹی این ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جمعے کو ہونے والے کامیاب مذاکرات کے باوجود شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایک دن تمام کوریائی افراد جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرنما خطے میں مل کر رہیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران اگر ممکن ہوا تو وہ ان کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات زیر غور دو ممالک میں سے ایک میں ہو گی۔