یمن میں حوثیوں کے اجلاس پر عرب اتحاد کا حملہ،دوکمانڈروں سمیت 50ہلاک

 
0
350

صنعاء اپریل 28(ٹی این ایس) یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد کے حوثیوں کے ایک اہم اجلاس پر حملے کے نتیجے میں 50جنگجو مارے گئے ،دوسری جانب حوثیوں کے ایک سیٹیلائٹ نیوز چینل فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق یمن میں بر سر پیکار شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں دو جنگجو کمانڈروں سمیت پچاس افراد ہلاک ہو گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حملہ اْس وقت ہوا جب اس عسکریت پسند گروپ کی ایک اہم میٹنگ جاری تھی۔دوسری جانب حوثیوں کے ایک سیٹیلائٹ نیوز چینل فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔