ایران شام میں جنگجوؤں کو تربیت دیکر دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے،اسرائیل

 
0
350

ایران نے شام میں 80 ہزار شیعہ جنگجو بھرتی کر لیے،دمشق کے قریب فوجی اڈے پرتربیت دی جارہی ہے، اسرائیلی سفیر
نیویارک اپریل 28(ٹی این ایس) اقوام متحدہ میں متعیّن اسرائیلی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شام میں کم سے کم 80 ہزار شیعہ جنگجو بھرتی کر لیے ہیں اور وہ انھیں دمشق سے صرف پانچ میل دور واقع ایک فوجی اڈے پر جنگی تربیت دے رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے ایک بیان میں کہاکہ شام میں ایران کا بھرتی مرکز ہے۔جنگ زدہ ملک میں ایران کے کنٹرول میں 80 ہزار جنگجو ہیں ۔وہ دمشق سے صرف پانچ میل کی دوری پر واقع ایک فوجی اڈے پر موجود ہیں جہاں انھیں شام اور خطے بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت دی جارہی ہے ۔