پلاسٹک کی بوتلوں کا پانی مضر صحت قرار،سعودی غذائی علوم کی نہ پینے کی ہدایت

 
0
361

ریاض اپریل 28(ٹی این ایس) غذائی علوم کے ماہر احمد سلامتہ اللہ نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں بھرا ہوا پانی مضر صحت ہے ،استعمال نہ کیا جائے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر مذکورہ انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی کم سے کم استعمال کیا جائے۔ایسی صورت میں تو پلاسٹک کی بوتلوں کا پانی بالکل نہ پیا جائے جب وہ نقل و حمل اور ذخیرہ کرتے وقت سورج کی شعاعوں سے متاثر ہوچکی ہوں