یمن میں حوثی ملیشیا کا مغوی کارکنان کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ

 
0
297

صنعاء اپریل 28(ٹی این ایس) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول عدالت نے باغیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے آٹھ کارکنان کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ ان افراد پر آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد سے وفاداری کا الزام تھا۔جرمن ریڈیو کے مطابق عدالت نے مذکورہ کارکنان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے البیضاء صوبے میں داعش اور القاعدہ تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ حوثی ملیشیا یہ الزام عموما اپنے مخاصمین پر عائد کرتی ہے۔دوسری جانب مغوی افراد کی ماؤں کی انجمن نے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدلیہ کے نارمل دائرہ کار سے خارج ایک عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انجمن نے ایک بیان میں حوثی ملیشیا کی جانب سے عدلیہ کو سیاست سے آلودہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی مذمت کی۔