بھارت پاکستان کی طرح بیلٹ پیپر استعمال کرے اوربجلی بچائے،راہول گاندھی

 
0
1474

الیکٹرانک ووٹنگ کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے،گفتگو
نئی دہلی26جولائی(ٹی این ایس)بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہاہے کہ بھارت کو چاہیے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی جگہ پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرے اور بجلی بچائے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔