بیلجیئم میں دھماکے سے 12افرادزخمی،عمارت گرنے سے متعددافراددب گئے

 
0
16390

برسلز جنوری 16(ٹی این ایس)بیلجیم کے شہر انٹورپ میں دھماکے سے 12افراد زخمی ہوگئے ۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے سے ایک عمارت گر گئی، جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ۔خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ دھماکا انٹورپ شہر میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جبکہ پولیس کے کہنا تھا کہ دھماکا دہشت گردی کاواقعہ نہیں ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باعث جو عمارت گری اس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے جبکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔دوسری جانب ریسکیو و ایمرجنسی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت امدادی کارروائیوں کا ا?غاز کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ۔