چین میں ائیر شوکے دوراں طیاروں کے کرتب، فضا میں رنگ بکھیرتے رہے

 
0
316

بیجنگ اپریل 28(ٹی این ایس) چین کے صوبہ ہنان میں ڑینگ ڑو ائر شو کا آغاز ہو گیا۔ طیاروں کے کرتب اور پیرا شوٹ سے چھلانگ لگانے کے خوبصورت مظاہروں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔چینی میڈیا کے مطابق سالانہ ائیر شو میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ماہرایروبیٹک ٹیمیں چین پہنچ گئیں، پہلے روز طیاروں نے فضا میں رنگ بکھیرے۔ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ بھی دیکھنے لائق تھا۔ جس سے شائقین محظوظ ہوتے رہے۔ائیرشوکے دوران مختلف اقسام کے جدید طیاروں کی نمائش بھی ہوگی۔ ائیرپورٹ پر چین سمیت مختلف ممالک کے 233 طیارے موجود ہیں،،جو یکم مئی تک جاری رہنے والے اس ائیرشو میں پرفارم کریں گے۔