سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے

 
0
389

لندن ستمبر 24(ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے وہ آج رات لندن سے  پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے روانہ ہوں گے جبکہ کل صبح  8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے وہ کل صبح پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ ان کی وطن واپسی کا فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر قائدین کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے۔ نواز شریف کے لئے قومی ائر لائن میں دو سیٹیں حاصل کی گئی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم کا ذاتی ملازم ان کے  ہمراہ ہوگا۔نواز شریف اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور احتساب عدالت میں پیشی کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 26 ستمبر کو احتساب عدالت میں بھی طلب کیا گیا ہے تاہم ان کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔