کم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کے کیس میں ملوث خاتون پکڑی گئی

 
0
207

لندن 26 مارچ 2022 (ٹی این ایس): برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے دو مردوں کے ساتھ مل کر ایک کم عمر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 37سالہ ملزمہ کی شناخت وکی بیون کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ایک بار 62سالہ پاﺅل ریفرٹی اور دوسری بار 42سالہ ٹونی ہٹن کے ساتھ مل کر ایک 13سالہ لڑکی کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے لیورپول کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وکی بیون کو جب کٹہرے میں کھڑا کیا گیا تو وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہونے کی بجائے قہقہے لگا کر ہنسے لگی، جس پر جج اینڈریو مینری کی طرف سے اسے متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ تم شاید اب تمام عمر جیل سے باہر نہیں آ سکو گی۔

واضح رہے کہ ملزمہ اور اس کے دونوں ساتھی دوران تفتیش کم عمر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔