سعودی دارلحکومت ریاض میں ریتلے طوفان کے باعث شہر میں سراسیمگی،مطلع گرد و غبار سے اٹ گیا

 
0
303

ریاض اپریل 28(ٹی این ایس) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں غیرمتوقع ریتلے طوفان نے نہ صرف شہر کا مطلع گرد و غبار سے اٹ دیا بلکہ شہر نے اچانک خاموشی کی چادر اوڑھ لی۔ ایسے لگ رہا تھا کہ پورا شہر سہم سا گیا ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیمرے کی آنکھ نے ریتلے طوفان کو اپنے محفوظ کرلیا تصاویر میں گرد و غبار اور ریتلے طوفان کو دور سے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ ریتلے طوفان نے شہر کی ہرچیز ڈھانپ لی ہے۔آندھی، گرد و غبار اور ریتلے طوفان کے بعد تیز بارش کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا۔شہریوں نے ریتلے طوفان اور بارش کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جن سے شہر میں آنے والے اس طوفان اور موسمی تبدیلی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔