کنگ فہد کمپلیکس نے زول قرآن کے مقامات کا باتصویر نقشہ تیار کر لیا 

 
0
425

مدینہ منورہ مئی 10(ٹی این ایس) کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن نے نزول قرآن کے مقامات کا باتصویر نقشہ تیار کرلیا۔ 30 لاکھ کاپیاں چھاپ دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپلیکس نے1439-40ھ مالی سال کی اپنی پہلی رپورٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ باتصویر نقشے میں قرآن پاک کا تعارف دیا گیا ہے۔ نزول قرآن کے مقامات کی تصاویر پیش کی گئی ہیں اور قرآن میں مذکور ناموں کا تعارف بھی شامل کردیاگیاہے۔