وقت آگیا ہے یورپ سپر پاورکی حیثیت سے امریکاکی جگہ لے،صدرکمیشن

 
0
369

برسلز مئی 10(ٹی این ایس) ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر یورپی یونین کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے، یورپی یونین نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے،جرمن ریڈیو کے مطابق یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا کہ وقت �آگیا ہے کہ یورپ سپر پاور کی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے، انہوں نے کہا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا.،یورپی یونین نے ایران سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران پر پابندیاں لگیں تو ڈبلیو ٹی او کا در کھٹکھٹائیں گے، یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ عالمی تجارت کا ٹھیکدار نہ بنے۔