علی پور میں غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا ٗملزم فرار 

 
0
614

علی پور اپریل 28(ٹی این ایس)علی پور میں غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق علی پور کے علاقے بستی نوناری میں غیرت کے نام پر بھائی حضور بخش نے بہن ساجدہ کو گولی مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔پولیس نے مقتولہ لڑکی کو لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ساجدہ نے گھرسے بھاگ کر بستی کے نوجوان لڑکے سے نکاح کیا تھاجس کے بعد دو روز قبل مقتولہ لڑکی کے والدین ساجدہ کو دارالعمان مظفرگڑھ سے گھر واپس لائے تھے۔آر پی او مظفر گڑھ نے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا ہے۔