خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل میں جرگے کے دوران فائرنگ سے جرگہ ممبر جاں بحق، دو زخمی

 
0
308

خیبر ایجنسی مئی 10(ٹی این ایس) لنڈی کوتل میں جرگے کے دوران فائرنگ سے ایک جرگہ ممبر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سدوخیل علاقے کے رہائشی رحمت اللہ اور عالمگیر کے مابین پچھلے کئی عرصے سے زمین کا تنازعہ چلا آرہاتھا، تنازعے کے حل کے لئےجرگہ ہو رہا تھا کہ اسی دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی۔فائرنگ سے علاقے کے معروف شاعر اور جرگہ کے ممبر نیاز امین نیاز موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ ایک اور جرگے کا رکن خان اکبر اور مخالف فریق کا فرد عبدالرحمان زخمی ہوئے ہیں۔نیاز امین کا جنازہ آج شام کو پانچ بجے سدوخیل میں آدا کی جایئگی۔ واقعے کے بعد خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں جانب سے ایک ایک شخص کو حوالات میں بند کردیا۔