قبائلی علاقوں میں پہلی بار دینی مدارس کی رجسٹریشن مکمل

 
0
365

فاٹا مئی 10(ٹی این ایس)سیکٹریٹ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پہلی بار دینی مدارس کی رجسٹریشن مکمل کر لی۔محکمہ تعلیم فاٹا سیکٹریٹ نے ایف آرز یعنی نیم قبائلی علاقے اور ساتوں ایجنسیوں میں تعلیمی اداروں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن مکمل کی ہے۔رپورٹ کے مطابق قبائلی اورنیم قبائلی علاقہ جات میں مجموعی طور پر795دینی مدارس ہیں جس میں 502 مدارس لڑکوں کے 173لڑکیوں جبکہ 120 چھوٹے بچوں اور بچیوں کے مخلوط دینی مدارس ہیں۔

ان مدارس میں ابتدائی دینی تعلیم سے لیکر سیکنڈری لیول تک کل59991طلبہ زیر تعلیم ہیں۔جن میں45908طلباء اور14083طلبات کی تعداد ہے۔فاٹامیں واقع مدارس میں 387مدارس ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کے ساتھ رجسٹرڈہیں اور229غیر رجسٹرڈ ہیں جبکہ حالیہ مردم شماری کے مطابق179مدارس نے رجسٹریشن کاعمل شروع ہی نہیں کیاہے۔رپورٹ کے مطابق ان مدارس میں کل 3345اساتذہ درس وتدریس کے پیشے کیساتھ وابستہ ہیں، جن میں2094مرد اساتذہ جبکہ682خواتین اور569مخلوط مدرسوں میں پڑھانے والے ٹیچرزہیں۔

ایجوکیشنل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈائریکٹوریٹ آف یجوکیشن فاٹاسیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے قبائلی علاقوں میں دینی مدارس کے عدادوشمارکے سالانہ رپورٹ2017۔18کے مطابق قبائلی علاقوں میں واقع دینی مدارس کا الحاق مختلف رجسٹرڈ اداروں سے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقوں کے 683 دینی مدارس کا الحاق وفاق الامدارس(دیوبندی) سے ہے،17تنظیم المدارس(بریلوی)،11رابط? المدارس،7وفاق المدارس السلفیہ(اہل حدیث)،4وفاق المدارس شعیہ(طلشعیہ) سے ہیں جبکہ73مدارس کاکسی ادارے سے الحاق نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 327 دینی مدارس میں تجویدوالقرا?،49موقوف الاعالیہ اور44مدارس میں طلبہ کودورہ احدیث پڑھائیں جاتے ہیں۔سب سے زیادہ مدارس290جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ہیں جن میں47071طلبہ زیر تعلیم ہیں،دوسرے نمبرپرمہمندایجنسی جہاں130جس میں2318طلبہ پڑھ رہے ہیں،ایسی طرح شمالی وزیرستان میں91جس میں4116طلبہ،کرم ایجنسی میں62جس میں1410طلبہ،خیبرایجنسی میں 56جس میں1146طلبہ،باجوڑایجنسی میں49جس میں842طلبہ دینی تعلیم حاصل کرہے ہیں۔نیم قبائلی علاقوں ایف آرلکی میں 14دینی مدارس ہیں جن میں 780طلبہ زیر تعلیم ہیں،ایف آرڈی آئی خان میں9جس میں486طلبہ،ایف آرٹانک میں پانچ جس میں256طلبہ اورایف آرپشاورمیں3مدارس ہیں،جس میں494طلبہ پڑھ رہے ہیں۔