جسٹس(ر)زاہد حسین کا جی پی او اور سپریم کورٹ رجسٹری کے علاقوں میں میٹرو ٹرین منصوبے پر جاری کام کا معائنہ

 
0
401

لاہور اپریل 28(ٹی این ایس)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے چیئرمین جسٹس (ر) سید زاہد حسین نے گزشتہ روز اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے روٹ پر واقع جی پی او چوکْ سپریم کورٹ رجسٹری‘ سینٹ اینڈریوز چرچ ‘ شاہ چراغ بلڈنگ ‘ موج دریا کے مزار اوراس کے احاطے میں واقع مسجدکے علاقے کا اچانک دورہ کیا اور کا م کی رفتار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور اس سلسلے میں ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس کل (پیر 30اپریل کو) طلب کر لیا ہے ۔