اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین گرین لائن میں کوٹہ سسٹم ختم

 
0
352

لاہور ،نو مبر06(ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین گرین لائن میں کوٹہ سسٹم ختم کر دیا گیا ۔ اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی کے مطابق گرین لائن کے نان سٹاپ ٹرین ہونے کی وجہ سے مسافروں سے کسی بھی شہر کا ریزرو کوٹہ ختم ہونے پر مکمل روٹ کا کرایہ چارج کیا جاتا تھا۔اب گرین لائن میں چوبیس گھنٹے پہلے تمام شہروں کے کوٹے ختم کر دئیے جائیں گے، مسافروں کو صرف مطلوبہ شہر کا کراِیہ ادا کرنا پڑے گا،ٹرین روانگی سے چوبیس گھنٹے پہلے کوٹہ ریلیکس ہونے سے مسافروں کو کرایوں میں بڑی بچت ہو گی، انہیں مکمل روٹ کا کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

کوٹہ ریلیکس کرتے ہوئے مکمل کرایہ ادا نہ کرنے کرنے کی سہولت کراچی سے اسلام آباد کے درمیان دس نومبر سے دستیاب ہو گی۔کوٹہ سسٹم کی وجہ سے روہڑی اور حیدر آباد کے مسافروں کو بھی کراچی کا کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا