پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

 
0
272

سیالکوٹ،اپریل 28(ٹی این ایس):پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاک فوج کےڈی جی ایم او نے بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کےڈی جی ایم او نے بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ڈی جی ایم اونےایل او سی پرمعصوم شہریوں کونشانہ بنانےکامعاملہ بھی اٹھایا۔ڈی جی ایم اونےایل او سی پر شہریوں کونشانہ بناتے ہوئے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور ڈالا۔یاد رہے کہ بھارت مسلسل فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے ذریعے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا تھا۔