پنجاپ حکومت کی اربوں روپے کی ڈولفن فورس ڈوبنے لگی

 
0
612

لاہور ،اپریل 28(ٹی این ایس): پنجاپ حکومت کی اربوں روپے کے بجٹ سے تیار کی جانے والی ڈولفن فورس ڈوبنے لگی0 300 اہلکاروں کے لئے دئیے گئے 600 ہیوی بائیکس میں سے مکینک کی عدم موجودگی کے باعث 130 بائیکس کوگرائونڈ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاپ حکومت کا سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے 2 سال قبل اربوں روپے کے بجٹ سے بنائی جانے والی ڈالفن فورس ڈوبنے لگی ڈولفن فورس کے 3000 اہلکاروں کے لئے 600 ہیوی بائیکس گشت کے لئے دئیے گئے تھے جن میں سے 130بائیکس کو ٹائر اوردیگر مکینیکل فالٹس کی وجہ سے گرئونڈ کر دیا گیا کیونکہ پاکستان میں ہیوی بائیکس کے مکینک موجو د نہیں ہیں اور لاہور میں ڈولفن فورس کے گشت محدود کر دیا گیا ہے جس سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہونے کا خد شہ بڑھ گیا ہے