مینارپاکستان جلسےمیں10نکات کااعلان کروں گا،عمران خان

 
0
296

 لاہور ،اپریل 28(ٹی این ایس):عمران خان نے کل منعقد ہونے والے جلسے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مینارپاکستان جلسےمیں10نکات کااعلان کروں گا۔جلسے میں اپنی آیندہ کی پالیسی دوں گا،خارجہ پالیسی سویلین کےدائرہ اختیارمیں ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کل منعقد ہونے والے جلسے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں اپنی آیندہ کی پالیسی دوں گا۔

مینارپاکستان جلسےمیں10نکات کااعلان کروں گا۔خارجہ پالیسی سویلین کےدائرہ اختیارمیں ہے۔جہاں سیکیورٹی معاملات ہیں وہاں دوسرےاداروں کی مشاورت بھی ضروری ہوتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ مودی سےکہا تھا جوبھی ہومذاکرات کا راستہ بند نہیں ہوناچاہیے۔مودی کامائنڈسیٹ ایسا نہیں ہے کہ مذاکرات ہوں۔انکا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن میں مقابلہ ہوگا۔شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے سربراہ ہیں۔