پنجاب بھر میں اسکول و کالجز دو روز کے بعد دوبارہ کھل گئے ،تعلیمی سرگرمیاں بحال

 
0
407

لاہور نومبر 29(ٹی این ایس) لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسکول و کالجز دو روز کے بعد دوبارہ کھل گئے جس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد خالی کرانے کے لئے انتظامیہ کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور مذہبی تنظیم کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا جس کے باعث پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں دو روز کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ تاہم اب کامیاب مذاکرات کے بعد حالات معمول پر آنے سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسکول و کالجز دو روز کے بعد دوبارہ کھل گئے جس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں اور اسکولوں میں حاضری بھی معمول کے مطابق دیکھی گئی ۔