چیئرمین نیب بھی سپریم کورٹ کو تعینات کرنا چاہے،عمران خان

 
0
425

لاہور ستمبر 15 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے نواز شریف نے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، انہوں نے اداروں کو مافیا کی طرح استعمال کیا،ن لیگ نے پولیس او رغنڈوں کے ذریعے این اے 120میں خوف طاری کیا ہوا ہے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہر صورت عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے پاکستان کے اداروں کو کبھی چلنے نہیں دیااقامہ کے پیچھے بھی انہوں نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔
کمپنیاں نقصان میں جا رہی رہی تھیں یہ ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامیہ ادارہ ہے عدلیہ نہیں ہے،الیکشن کمیشن نواز شریف اور زرداری کا تعینات کردہ ادارہ ہے اور مجھے بھی الیکشن کمیشن کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے جس کا حکم مانو۔ نواز شریف کی مظلوم بننے کی کوشش نا کام ہو گئی لاہور سے اب ڈر ختم ہو گیا ہے شریفوں اور مافیا کا ٹائم ختم ہو گیا ہے پہلی بار ایک بڑے لیڈر کے خلاف فیصلہ ہوا ہے،میرے خلا ف توہین عدالت کا کیس بھی نواز شریف کے کہنے پر لگایا گیا ہے اتوار کو عوام نکلے گی اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے گی۔
ن لیگ نے مانیٹرنگ جج کو ہٹانے کی کوشش تھی مانیٹر جج ہٹ گیا تب سارے ادارے ان کے اپنے پاس آ جائیں گے، مے فیئر کے محلات کے کیس 20 سال پرانے ہیں جن کے ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے، مزید کہا کہ مریم نواز کس حیثیت کے ساتھ میڈیا سیل چلاتی ہے اس کو کس قانون نے حق دیا ہے۔