نواز شریف سے قطری شہزادہ حماد بن جاسم کی وفد کے ہمراہ ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

 
0
417

لاہور نومبر 29(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے قطری شہزادہ حماد بن جاسم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔شہزادہ حمد بن جاسم کی قیادت میں قطر کا 13 رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچا جسے انتہائی سخت سکیورٹی میں جاتی امراء رائے ونڈ لایا گیا ۔قطری وفد کی نواز شریف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد تین سے چار روز تک پاکستان میں قیام کرے گا تاہم کچھ ارکان کل ( جمعرات )صبح واپس اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ قطری وفد کی جمعہ کو پاکستان آنے کی اطلاع تھی لیکن وہ دو روز پہلے ہی پہنچ گیا۔