عیدمیلادالنبی ﷺ 12ربیع الاول کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، عام تعطیل ہو گی

 
0
478

لاہور نومبر 29( ٹی این ایس)ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ﷺ( جمعہ)12ربیع الاول کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں میں سیرت النبیﷺ کانفرنسزکا انعقاد کیا جائیگا جس میں آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ ہزاروں مقامات پر محافل منعقد کی جائیں گی جن میں معروف نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔

عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے جس میں شرکاء سارے راستے درود پاک پڑھیں گے ۔ملک بھر میں مساجد،گھروں،گلیوں اور بازاروں کو خصوصی طور پر جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ۔مساجد اور سرکاری ،نجی عمارتوں پر دیدہ زیب چراغاں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ماہ ربیع الاو ل کا آغاز ہوتے ہی عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کی جانب سے ہال روڈ پر 100پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا ۔مرکزی میلاد کمیٹی حزب الاحناب کے زیر اہتما م جشن عید میلا دالنبیﷺ کی خوشی مین آج ( جمعرات) کو شام پانچ بجے داتا دربار سے ریگل چوک تک مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا ۔