انتخابات 2018؛ پیپلزپارٹی نےآیندہ عام انتخابات کیلیے امیدواروں سےدرخواستیں طلب کرلیں

 
0
321

 اسلام آباد ،اپریل 28(ٹی این ایس):انتخابات 2018 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پیپلزپارٹی نے بھی آیندہ عام انتخابات کیلیے امیدواروں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پیپلزپارٹی نے بھی آیندہ عام انتخابات کیلیے امیدواروں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز فرحت اللہ کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ صوبائی یا قومی اسمبلی کے امیدوار3مئی تک درخواست دے سکیں گے۔امیداروں کودرخواستیں صدرپیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینزکےنام بھیجنےکی ہدایت کر دی ہے۔امیدوار درخواست کے ساتھ 30ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھی بھجوائیں۔