چین اور بھارت میں لڑکے لڑکیوں کا تناسب بگڑ گیا

 
0
604

چین ،اپریل 29(ٹی این ایس):چین اور بھارت نئے مسئلے کا شکار بننے جارہے ہیں ، دونوں ملکوں میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کا تناسب کئی گنا بڑھ گیا ہے ۔ حالیہ تحقیق کے مطابق چین کی ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد تقریباً ساڑھے تین کروڑ تک بڑھ گئی ہے جو ملائیشیا کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔اسی طرح بھارت میں بھی خواتین اور مردوں کی آبادی کا فرق تین کروڑ ستر لاکھ تک پہنچ گیا ہے ۔