کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

 
0
287

 کراچی،اپریل 29(ٹی این ایس):کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے کراچی آئے تھے ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب میمن کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، وہ کالعدم تنظیم کے لیے اندرون سندھ سے فنڈز اکھٹا کر کے کراچی آئے تھے ، مبینہ دہشت گردوں نے چار سال قبل ایک شخص کو قتل بھی کیا تھا۔