فاروق ستار کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

 
0
3526

کراچی، 29 اپریل (ٹی این ایس ): پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی نبیل گبول نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو پی پی جلسے میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چوالیس سال بعد متحدہ کے زیر اثر علاقے ایف سی ایریا میں واقع ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کررہی ہے جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی اور شہر قائد کے دیگر علاقوں سے پی پی کے کارکنان جلسے میں شرکت کے لیے ایف سی ایریا پہنچ رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کو جلسے میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں کیونکہ متحدہ اب تانگہ پارٹی بن چکی ہے۔