کندھکوٹ: معذوروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،  سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انھیں کوٹہ نہیں دیا جارہا بلکہ بیچا جارہا ہے: مظاہرین

 
0
319

تنگوانی، اپریل  29 (ٹی این ایس): کندھکوٹ میں  معذورں نے  پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر احتجاجی معذورین نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انھیں کوٹہ نہیں دیا جارہا ۔ معذور وں کے حقوق کے لئے جدوجہد  کرنے والے معذوروں کے  رہنما صابر نصیرانی  نے کہا ہے کہ معذورں کے کوٹہ فروخت کیا جارہے۔ مظاہرہ کرنے والے معذوروں نے کہا کہ اعلیٰ حکام انکی محرومی اور نا انصافی کا  نوٹیس لیکر انصاف دلائیں۔