چیف جسٹس ثاقب نثار نے سفارش کرنے پر اپنے داماد کوطلب کر لیا

 
0
343

لاہور ،اپریل 29(ٹی این ایس):سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی آئی جی کی جانب سے سفارش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کی سفارش کرنے پر اپنے داماد خالدکو بھی فوری طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس نے آپ کو مشورہ دیا کہ میرے فیملی ممبر سے سفارش کروائی جا سکتی ہے؟ آپ کی جرات کیسے ہوئی میرے داماد سے میری سفارش کرنے کی۔آپ نے یہ سوچ بھی کیسے لیا کہ چیف جسٹس پاکستان کو کوئی سفارش کرے گا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں جہاد کر رہا ہوں اور آپ مجھے سفارش کرنے کا کہہ رہے ہیں۔جس کے بعد ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔