تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ،چیئر مین سینیٹ کا پیغام
اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں کل اپنے معمول کے چیک اپ کے سلسلے میں ہسپتال آیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ میری دائیں ٹانگ میں خون جمع ہواہے یعنی (Clotting)ہے۔ چیک اپ کے بعد اس(Clotting) کے پیش نظر اے ایف آئی سی کے سینئر اور قابل ڈاکٹرز نے مجھے دو سے تین دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ نالیوں میں جمع شدہ اس خون کو ادوایات کے ذریعے ختم کیا جا سکے اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جا سکے ۔ اس سے قبل2002 میں بھی مجھے خون کے جمع ہونے کایہ مسئلہ پیش آیا تھا جو کہ ادوایات کے استعمال سے ختم ہوگیا ۔میں اس وقت اے ایف آئی سی میں الحمد اللہ ٹھیک اور با خیرت ہوں ۔اور تمام ان دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ۔ میں بالکل باخیرت ہوں تاہم تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ چیئرمین سینیٹ معمول کے دفتری امور ہسپتال سے ہی انجام دے رہے ہیں ۔