اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تحریک لبیک کے احتجاج کے پیش نظر ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا

 
0
523

اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے اسلام آباد احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام الناس کی راہنمائی کے لئے ٹریفک ڈاؤرشن پلان مرتب دیا ہے،ذیل مقامات پر ممکنہ احتجاج ہونے کی صورت میں کسی بھی دقت سے بچنے کے لئے ذیل متبادل راستے استعمال کریں۔

ڈائیورشن پلان روات ٹی کراس پر احتجاج ہونے کی صورت میں 
۱۔اسلام آباد سے ٹی کراس جانے والی ٹریفک ایکسپریس وے DHAفیز IIIسے بجانب روات فیکٹری ایریا چیمبر روڈ سے ہوتی ہوئی بذریعہ روات شہر GT روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
۲۔بیرون شہر سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک مندرہ سے بجانب چکوال روڈ مقام گورکھ پور گاوں سے اڈیالہ جیل روڈ سے راولپنڈی جا سکتی اور براستہ کچہری چوک ائیرپورٹ روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے۔
۳۔بیرون شہر سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک جاپان روڈ سے کہوٹہ روڈ چکیاں کلر سیداں استعمال کرتے ہوئے جی ٹی روڈ لاہور جا سکتے ہیں۔
۴۔راولپنڈی سے بیرون شہر لاہور یا دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک کچہری چوک ائیر پورٹ روڈ،جیل روڈ سے براستہ گورکھ پور گاوں سے بیرون شہر جا سکتی ہے۔
ؒ ٓ۵۔لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات سے ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دی جائے گی۔
فیض آباد پر احتجاج ہونے کی صورت میں

فیصل ایوینیو پر احتجاج ہونے کی صورت میں