ضمنی الیکشن میں سمندرپار پاکستانی گھر بیٹھے ووٹ ڈالیں گے، چیئرمین نادرا

 
0
369

ووٹ کاسٹنگ کے لیے پاسپورٹ اور ای میل ایڈریس لازمی ہو گا
اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس) اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملتے ہی انہیں ضمنی انتخابات میں آئن لائن ووٹ کاسٹ کی سہولت میسر کردی گئی۔سمندر پار پاکستانیوں کو ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بتایا کہ آنے والے ضمنی الیکشن میں تارکین وطن گھر بیٹھے آن لائن ووٹ ڈالیں گے، ووٹنگ کے لئے نائیکوپ کارڈ،پاسپورٹ اور ای میل ایڈریس لازمی ہو گا۔

عثمان مبین نے کہا طریقہ کار سے متعلق بتایا کہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ای میل اکاؤنٹ بنائے گا اور خود کار نظام تصدیق کے لئے ووٹرز سے مختلف سوالات بھی کرے گا ،تصدیقی عمل مکمل کرنے پر ووٹر متعلقہ حلقے میں ووٹ ڈال سکے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت مہیا کر دی ہے پہلے مرحلے میں مخصوص حلقوں سے تعلق رکھنے والے سمندرپارپاکستانی ووٹرز کی رجسٹریشن کی جائے گی،یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہو گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا www.overseasvoting.gov.pk پر 15 ستمبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔