جرمنی میں جرائم کی شرح دس فیصد کمی

 
0
364

برلن ،اپریل  29 (ٹی این ایس): گزشتہ سال جرمنی میں جرائم کی شرح میں دس فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے 2017 میں مختلف نوعیت کے رونما ہونے والے جرائم کی تعداد5.76 ملین رہی ہے جو کہ 2016 کی نسبت 9.6 فیصد کم ہیں۔

جرمنی کے ادارےBundes Kriminalamt کے حوالے سے ڈوئچے ویلے میں شائع ہونے والی خبرمیں چوری، جیب کتری، کاروں اور سائیکلوں کی چوری سمیت دیگر غیر قانونی واردتوں کے اعدادو شمار بتائے گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ہونے والے جرائم میں ایک چوتھائی جرائم کا تعلق چوری کی ورداتوں سے ہے دوکانوں سے چوری کرنے کے ساڑھے تین لاکھ واقعات درج کرائے گئے، اسی طرح جیب کتری کے ایک لاکھ ستائس ہزار واقعات رونما ہوئے۔ 33ہزار کاریں جبکہ3لاکھ سائیکلیں چوری کی گئیں اسی طرح قتل کے785 کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور یہ تعداد 2016 کی نسبت3.2 فیصد زائد ہے۔ اسی طرح2015 میں مہاجرین کے سیلاب کی آمد کی وجہ سے چھوٹے موٹے جرائم میں اضافوں کے ساتھ ساتھ منشیات کے جرائم میں بھی 9 فیصد اضافہ گزشتہ سال دیکھا گیا اور اس کے تین لاکھ تیس ہزر کیسزدرج ہوئے۔ چائلد پورن گرافی یورپ کا ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے جرمنی میں گزشتہ سال اس میں بھی 14.5 اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والے جرائم کے سات لاکھ 36 جرائم میں زیادہ تر مہاجرین ملوث پائے گئے تھے تاہم2016 کی نسبت گزشتہ سال اس میں تیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔