نیب ریفرنسز، نوازشریف نے پہلے واجد ضیا کا بیان قلمبند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی

 
0
289

اسلام آباد اپریل 30(ٹی این ایس)نوازشریف نے لندن فلیٹ ،العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزمیں پہلے واجدضیاکابیان قلمبند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ریفرنسزمیں ایک جیسے الزامات ہیں لہٰذاایک ساتھ ٹرائل مکمل کریں،وکیل نوازشریف نے کہا کہ العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزمیں پہلے واجدضیاکابیان قلمبند کرائیں،ہمارادفاع ظاہرہو جائے گا، واجدضیاکاتینوں ریفرنسزمیں بیان ریکارڈکریں۔نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث واجدضیاپرجرح سے پہلے تینوں ریفرنسزمیں بیان کاسوچتے،پہلے مرحلے میں لندن فلیٹس ریفرنس کاٹرائل مکمل کرناچاہتے ہیں،نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ وکیل صفائی کارروائی کوبلڈوز کرناچاہتے ہیں،تفتیشی افسرعمران ڈوگرکابیان ریکارڈکرلیں۔عدالت نے مقدمے کی سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔