سی پیک منصوبے سے مختلف ممالک میں اقتصادی خوشحالی آئیگی ٗملیحہ لودھی

 
0
341

نیویارک اپریل 30(ٹی این ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے سے مختلف ممالک میں اقتصادی خوشحالی آئیگی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے چینی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں کم وبیش 100ممالک شراکت دارہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے میں معاون ثابت ہوگا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ 49ارب ڈالرکا منصوبہ3 ہزارکلومیٹرطویل سڑکوں سے منسلک ہوگا، منصوبے سے کاشغرسے گوادرتک کا رابطہ مربوط ہوگا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ سی پیک کو21ویں صدی کی اقتصادی سرگرمیوں کاعظیم منصوبہ تصورکرتے ہیں ،منصوبہ خطے کے اربوں لوگوں کی معیارزندگی کو بلند کرے گا۔