احتساب عدالت کا نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران موبائل فون کی بیل بجنے پر سینیٹر چودھری تنویرکو دو ہزار روپے جرمانہ

 
0
373

اسلام آباد اپریل 30(ٹی این ایس) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران موبائل فون کی بیل بجنے پر سینیٹر چودھری تنویرکو دو ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ پیر کو عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری تھی کہ اچانک سینیٹرچودھری تنویر کا موبائل فون کی بیل بجنے لگی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور لیگی سینیٹر کو دوہزارروپے جرمانہ کردیا۔چودھری تنویرکو 2ہزارروپے ایدھی سینٹرجمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔